- 63% جواب دہندگان کا ارادہ 2025 تک اپنی نقل و حمل کا مقدم ذریعہ EV کو بنانے کا ہے۔
- 73% کو اعتماد ہے کہ UAE میں 2028 تک ہر چند کلو میٹرپر چارجنگ سٹیشن ہوں گے۔
- 28% کو یقین ہے کہ 2030 تک، UAE کی لگ بھگ 50% آبادی EV یا ہائبرڈ کاریں چلایا کرے گی
دوبئی، یو اے ای، 15 دسمبر 2023 /PRNewswire/ — حال ہی میں انجام پذیر COP28 کے اسٹریٹجک ای موبلیٹی پارٹنر، الفطیم آٹوموٹو، جو الفطیم گروپ کا ایک بڑا شعبہ ہے، نے الیکٹرک گاڑیوں (EV) کو اپنانے کے ضمن میں UAE کے باشندوں کے چیلنجوں اور مطمح نظر کی کھوج بین کرنے والے ایک جامع سروے کے نتائج کا انکشاف کیا ہے۔ سروے کا اہتمام YouGov کے اشتراک سے کیا گیا تھا، جس میں 2,008 جواب دہندگان کے جوابات کو مجتمع کیا گیا تھا۔
سروے میں نقل و حمل کی ترجیحات کے بدلتے ارضی منظر کو کمتر گرداننے والے مطمح نظر میں اہم شفٹ کا انکشاف ہوا، جس کے آغاز میں 64% نے یہ بات شیئر کی کہ وہ انٹرنل کمبسشن انجن (ICE) والی گاڑیوں کے ماحولیاتی اثرات کے بارے میں تشویش زدہ ہیں؛ اس حقیقت نے آئندہ سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں میں شفٹ ہونے کی ان کی مضبوط دلچسپی میں واضح طور پر قوت فراہم کی۔
EV میں دلچسپی کی زبردست لہر
- جن لوگوں کے پاس فی الحال کوئی EV نہیں ہے ان میں سے 26% کو اگلے 12 مہینے میں اسے خریدنے میں دلچسپی ہے، جبکہ 50% کا کہنا ہے کہ ‘شاید’ وہ اسی مدت میں ایک EV میں شفٹ ہونے پر غور کریں گے، جو الیکٹرک گاڑیوں کی طرف ایک بڑھتے جھکاؤ کا اشارہ ہے۔
- حیران کن 63% کا ارادہ اگلے 6 ماہ سے 2 سال کے اندر EV کو اپنے نقل و حمل کا مقدم ذریعہ بنانا ہے، جو ثابت قدم حرکت پذیری کی سمت کافی نفیس تر منتقلی کا عندیہ دیتا ہے۔
- EV میں زبردست دلچسپی UAE کے چارجنگ انفرا سٹرکچر کی افزائش میں گاہک کے مضبوط اعتماد کی بھی پیمائش ہے؛ 10 میں سے 7 مکینوں نے پیش گوئی کی کہ UAE کے پاس اگلے پانچ سالوں میں ہر چند کلو میٹر پر EV چارجنگ سٹیشن ہوں گے۔
- گاہکوں نے UAE میں وسیع پیما الیکٹرک مستقبل کی بھی پیش گوئی کی۔ لگ بھگ ایک تہائی جواب دہندگان کو توقع ہے کہ UAE کی 30-50% آبادی 2030 کے آخر تک EV یا ہائبرڈ کاریں چلائے گی۔
کاتب بالخدجہ، کسٹمر سنٹریسیٹی ڈائریکٹر، الفطیم آٹوموٹو نے سروے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "سب سے پہلے تو، نتائج تمام توقعات سے آگے نکل گئے۔ 63% جواب دہندگان کے واضح طور پر الیکٹرک گاڑیوں کو نقل و حمل کا اپنا مقدم ذریعہ بنانے کا انتخاب کرنے کے ساتھ، نتائج نہ صرف غالب حد تک مثبت ہیں، بلکہ جامع انداز میں الیکٹرک موبلیٹی کی سمت UAE کے گاہکوں کے ارتقا پذیر مطمح نظر کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ الفطیم آٹوموٹو میں یہ سروے انجام دینا اور گاہکوں کے ذہن کی درست سمجھ بوجھ حاصل کرنا، خاص طور پر COP28 کے بیک ڈراپ کو سامنے رکھتے ہوئے، ہمارے لیے کافی اہم ہے۔”
سروے میں EV کو اپنانے میں درپیش کلیدی رکاوٹوں کی جھلک بھی پیش کی گئی ہے
- EV کو اپنانے میں درپیش ابتدائی رکاوٹوں میں حفاظتی تشویشات (49%)، سروسنگ کی لاگتیں (44%)، چارجنگ انفرا سٹرکچر کی کمی (41%)، بیٹری کی عمر کی طوالت (41%) اور باز فروشی کی مالیت (32%) شامل ہیں۔
- اس کے علاوہ، 68% جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ EV مستقل ایندھن والی کاروں کی بہ نسبت زیادہ مہنگی ہیں، اور یہ ایسا عامل ہے جو یہ شفٹنگ لانے میں گاہکوں کی حوصلہ شکنی بھی کر سکتا ہے۔
- EV چارجنگ اضطراب کا سب سے بڑا محرک ہے، خاص طور پر اس وجہ سے کہ 44% باشندے گھر پر چارجنگ اسٹیشن نصب نہیں کر سکتے۔
کاتب بالخدجہ نے مزید کہا: "یوں تو اب بھی کچھ رکاوٹوں پر قابو پانا ہے، مگر نتائج نے ای موبلیٹی کی جو حکمت عملیاں ہم فی الحال چلا رہے ہیں ان میں ہمارے اعتقاد کو مضبوطی دی ہے۔ EV پورٹفولیو، ہمارے اپنے چارجنگ اسٹیشن (Charge2Moov) نیز فروخت کے بعد کے لیے ای موبلیٹی تربیت پر محیط الیکٹرک موبلیٹی ایکو سسٹم فروغ دینے کا ہمارا پیمان عہد وسیع پیمانے پر الیکٹرک کو اپنانے میں مانع بننے والی بیشتر تشویشات کا براہ راست جواب دیتا ہے۔ ہم اس باہم مربوط، ایک سرے سے دوسرے سرے تک EV کی پیشکش ڈیلیور کرنے کے لیے پابند عہد اس علاقے میں واحد آٹوموٹو گروپ ہیں، اور ہمیں پورا اعتماد ہے کہ ہم سرسبز منتقلی کو آگے بڑھانے نیز 50% نئی توانائی والی گاڑیاں ڈیلیور کرنے اور 2030 تک ملک کے 10% چارجنگ اسٹیشنز نصب کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر پائیں گے۔
"ابھی ہمارا اصل مقصد متنوع قیمت اور کارکردگی کی لیاقتوں کے لحاظ سے الیکٹرک موبلیٹی پروڈکٹس کا وسیع انتخاب پیش کر کے EV کے ارضی منظر کو جمہوری بنانا ہے اور اس سے صراحتی طور پر قیمت کے اس کلیدی مطمح نظر کا حل نکلتا ہے جو EV بمقابلہ روایتی ایندھن والی کاروں کے سلسلے میں اکثریتی گاہکوں کو درپیش ہے۔”
EV میں شفٹ کا اشارہ کرنے والے بااثر عوامل
تیز تر چارجنگ کا وقت (54%)، زیادہ سے زیادہ چارجنگ اسٹیشن (54%) بیٹری کی ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقیات (54%) اور ڈرائیونگ کی طویل تر رینج (52%) اس فہرست میں ان لازمی عوامل کے بطور اول ہیں جو ان کے فیصلے کو متاثر کریں گے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو الیکٹرک گاڑی میں سوئچ کرنے کی تحریک دیں گے۔
الفطیم آٹوموٹو کے ای موبلیٹی ایکو سسٹم کی نمائش COP28 میں ہوئی تھی، جو ان کے برانڈ پورٹفولیو سے ماخوذ بہترین درجے کے الیکٹرک ماڈلوں سے آراستہ تھا، جس میں Polestar, Volvo Cars, BYD, Volvo Group گروپ کے بسیط الیکٹرک ایکسکیویٹر (برقی تعمیراتی ساز و سامان)، Charge2Moov چارجنگ اسٹیشن اور ریور (الیکٹرک دو پہیہ گاڑی) شامل ہیں۔ اس سٹنڈ نے سامعین کو UAE کے اندر سرسبز موبلیٹی کی خط پرواز کی افزائش کے ساتھ ہی قابل منتقلی پروڈکٹس، تدابیر اور ایسی اختراعات کو دیکھنے کا موقع دیا جس کو یہ کمپنی پائیدار حرکت پذیری کو روزمرہ کی حقیقت بنانے کے لیے متعارف کروا رہی ہے۔
فوٹو –
Shady Fekry, s.fekry@ipn.ae, 00971 4 330 4030