سوزہو ، چین، 18 ستمبر، 2023 /PRNewswire/ — زیان جیوٹانگ لیورپول یونیورسٹی میں واقع انٹرنیشنل بزنس اسکول سوزہو (International Business School Suzhou, IBSS) نے اپنے قیام کے 10 ویں برس کا آغاز 9 ستمبر کو سابق طلبہ کے ملن کے لیے تقریب کے اہتمام سے کیا ہے۔
اس موقع پر 300 سے زائد سابق طلبہ، تدریسی عملہ اور صنعتی رہنما اسکول کی کامیابیوں، جن میں چین کے انگریزی زبان کے سب سے بڑے بزنس اسکول کا اعزاز پانا اور دنیا بھر کے ایک فیصد سے بھی کم بزنس اسکولز کو حاصل شدہ اعزاز، توثیق کاری کے "تین تاج” (AACSB, EQUIS اور AMBA) حاصل کرنا جیسی کامیابیاں شامل ہیں، انہیں منانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔
اس موقع پر ایک ایوارڈ کی تقریب کے ذریعے سے تین سابق طلبہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا جنہوں نے کاروبار، معاشرے اور تدریسی شعبوں کے لیے غیرمعمولی کردار ادا کیے ہیں:
- صوبۂ شانگ سی کے کاروباری فرد اور سرمایہ کار بوئیوئے شنگ (Boyue Xing) جنہوں نے 2018 میں بزنس ایڈمنسٹریشن میں BA کی ڈگری حاصل کی تھی، کاروباری شعبے میں قیادت اور کامیابیوں کے اعتراف میں انہیں سال 2023 کے لیے IBSS کے بہترین سابق طالب علم کا ایوارڈ دیا گیا۔
- HR رہنما سیرینا بائی (Sirena Bai)، جنہوں نے 2021 میں انٹرنیشنل MBA کی ڈگری حاصل کی تھی، انہیں IBSS اور ایسٹرازینیکا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے سبب IBSS کے سابق طالب علم کی غیرمعمولی خدمات کا ایوارڈ دیا گیا۔
- ایموئے ڈائیگنوسٹکس کی لینڈا ہیو (Lenda Huo)، انٹرنیشنل MBA (2018) کو IMBA کے موجودہ طلباء کی پیشہ ورانہ رہنمائی اور پروگرام کی بھرتی کی کوششوں میں معاونت کے لیے IMBA کی بہترین سفیر کا ایوارڈ دیا گیا۔
تقریب میں کاروباری اور تدریسی میدان کے ماہرین کی قیادت میں مباحثے بھی شامل تھے جن میں کاروبار میں ڈیجیٹل تبدیلی، کارپوریٹ میدانوں اور قیادت میں صنفی تنوع کو فروغ، کام کی جگہ پر جنریشن Z، اور عالمی معیشت سے مطابقت و ترقی شامل تھے۔
اس کے علاوہ صنعتوں کے ایگزیکٹوز اور قائدین نے مالیات، کاروبار، صنعت کاری، نگہداشتِ صحت، پائیداری اور بین الصنعتی تبادلوں کے رجحانات پر بھی گفتگو کی۔
تقریب میں شرکت کرنے والے سابق طلباء نے بیان کیا کہ IBSS میں تعلیم کیسے ان پر اثرانداز ہوئی۔
2019 کی انٹرنیشنل MBA سے فارغ التحصیل ہونے والی کرسٹن جانسٹن (Kirsten Johnston) برینڈنگ ایجنسی JWDK کی بانی اور CEO ہیں، جسے انہوں نے لندن میں قائم کیا تھا اور شنگھائی اور ہانگ کانگ تک اسے وسعت دی۔
اکاؤٹننگ اور مالیاتی معاملات پر اختیار کی مہارتوں میں بہتری کے ساتھ ساتھ IBSS نے انہیں بصیرت فراہم کی، انہوں نے کہا کہ: "ایک غیر ملکی ہونے کے ناطے، میرے لیے چین میں کاروبار اور UK کے مقابلے میں یہاں معاملات چلانے میں ثقافتی تفاوتوں کے بارے میں مزید جاننا اہمیت رکھتا تھا۔”
IBSS کے سال کے بہترین سابق طالب علم کا ایوارڈ پانے والے زنگ (Xing) نے کہا کہ کاروباری ماڈیول نے ان پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔
"اس نے ہمیں سکھایا کہ ایک کاروباری فرد ہونے کے ناطے، ہم معاشرے کی جانب ایک ذمہ داری رکھتے ہیں اور ہمیں اس بارے میں غور کرنا چاہیئے کہ ہمارے کاروبار محض منافع کمانے سے بڑھ کر کردار ادا کر سکتے ہیں”، انہوں نے کہا۔
"کسی بھی کاروبار کے لیے کاروباری روح کی موجودگی جزوِ لازم ہوتی ہے، اور سماجی بہبود میں سرمایہ کاری کرنے سے کمپنی کے لیے غیرمتوقع فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔”
XJTLU میڈیا ای میل: Tamara.Kaup@xjtlu.edu.cn