ہانگ کانگ اور یوکے، 21 اگست 2023 – OKX، ایک سرفہرست عالمگیر ٹیکنالوجی کمپنی نے، جو3 Web کی تیاری کو تحریک دی رہی ہے، آج اعلان کیا کہ معروف گلوکار اور ادا کار علی ظفر نے اس کے عالمگیر3 Web برانڈ ایمبیسڈر کے بطور شمولیت اختیار کر لی۔
اس شراکت کے تحت، ظفر OKX کی عالمگیر3 Web مہم کے حصے کے طور پر OKX کے کئی ایک ایونٹس اور تجربات میں شرکت کریں گے، نیز جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی پر فوکس رہے گا۔
علی ظفر کے بقول: “میں OKX کے ساتھ شمولیت اختیار کر کے خوش ہوں۔ پہلے سے کہیں زیادہ، دنیا بھر کے ادا کار اور موسیقار مزید براہ راست اور قابل رسائی طریقوں سے اپنے مداحوں سے میل جول بنانے کے لیے3 Web کا استعمال کر رہے ہیں۔ چونکہ تفریحی صنعت مسلسل عروج حاصل کر رہی ہے، لہذا3 Web اور بلاک چین ٹیکنالوجی روز افزوں طور پر ایسا اہم ٹول بن جائے گی جو تخلیق کاروں کو اسٹوریز بیان کرنے اور اپنا نظریہ شیئر کرنے کا اختیار عطا کرتی ہے۔ ہم جس طریقے سے موسیقی اور دیگر فنون لطیفہ تخلیق کرتے، ان کا تجربہ کرتے اور انہیں تقسیم کرتے ہیں اس طریقے کو یہ ٹیکنالوجی تبدیل کر رہی ہے اور یہ ہمیں پہلے سے بھی زیادہ وسیع تر سامعین کے لیے تجربے کی آبیاری کرنے دیتی ہے۔
ظفر کے ساتھ شراکت OKX کی "The System Needs a Rewrite (سسٹم کو دوبارہ لکھنے کی ضرورت ہے)” نامی عالمگیر برانڈ کی مہم کے بعد شراکت بنی ہے، جو موجودہ مرکزی نظاموں کی جگہ لینے کے لیے ایک نئے3 Web فعال شدہ نمونے کی حمایت کرتا ہے۔ OKX کی توسیع شدہ3 Web آفرنگز میں شامل ہے: OKX Wallet, DEX, NFT Marketplace اور Web3 Earn.
OKX کے چیف مارکیٹنگ افسر حیدر رفیق نے کہا: “علی جیسی صلاحیت والے ایک اعلیٰ فنکار کو ہمارے ویب3 کے عالمی ایمبیسڈر کے طور پر متعارف کرانا OKX کے لیے ایک شاندار سنگ میل ہے۔ دنیا بھر میں فالو کیے جانے والے اور جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے علاقوں میں ایک ناقابل یقین اور زبردست مداح رکھنے والے علی OKX کو اس کے ویب 3 کے جدید پروڈکٹس کو ہر جگہ نئے سامعین تک پہنچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ویب 3 ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت ہے اور اس میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے بھی بڑا بننے کی صلاحیت ہے۔ ہماری ٹیم میں علی کے شامل ہونے سے ایک ساتھ مل کر ہم سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔”
علی ظفر کے بارے میں
علی ظفر ایک غیر متوازی تفریحی ہستی ہیں، جن کا جشن ہم عصر دور کے انتہائی ہمہ گیر اور دلفریب فنکاروں میں سے ایک کے بطور منایا جاتا ہے۔ ایک اداکار اور پروڈیوسر کے بطور اپنی پہل سے الگ، وہ ایک استثنائی موسیقار، نغمہ نویس،
میوزک پروڈیوسر، اور متحرک لائیو پرفارمر کے بطور چمکتے ہیں۔
ان کے بے مثال سفر کو متعدد چارٹ ٹاپنگ البمز، سنگلز، اور بلاک بسٹرز نے مانا ہے، جنہوں نے کامیابی کی ایک سچی کہانی کے بطور ان کی حیثیت کو مستحکم کیا ہے۔ 2003 میں ان کے اولین البم "حقہ پانی” کے اجراء نے ریکارڈ توڑے، جس کی حیرت انگیز 5 لاکھ کاپیاں دنوں میں فروخت ہوئیں۔ ان کی حالیہ ہٹ "جھوم” انسٹاگرام کی تحریک انگیز اعلی ترین تعداد کا امتیاز رکھتی ہے، نیز 1.8 ملین مداحوں نے ان کی لپ سنکنگ اور نغمہ پر رقص کرنے کی ویڈیوز بنائیں۔ قابل غور امر ہے کہ ظفر کے تعاون کی وسعت کافی مشہور سنگلز اور پاکستان کی غیر عید والی چھٹی کی بلاک بسٹر "ٹیفا ان ٹرابل” تک پہنچی۔”
سرحدوں سے آگے بڑھ کر، ظفر نے بالی ووڈ کی سات فلموں میں لیڈ ایکٹر کے بطور تاریخ رقم کی، متعدد خطابات اکٹھا کیے، جس میں اسٹارڈسٹ ایوارڈ برائے "بہترین ڈیبیو” شامل ہے۔ ان کی استتنائی مہارتوں نے انعامات کی جھڑی لگا دی ہے، جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے با وقار "پرائڈ آف پرفارمنس” اعزاز شامل ہے۔ تفریحی قلمرو کے ذریعے علی ظفر کا سفر ان کی بے مثال فنکاری اور دیرپا اثر کا ایک عہد نامہ ہے۔
OKX کے بارے میں
Web3کے مستقل کو تحریک دینے والی ایک سرکردہ عالمگیر ٹیکنالوجی کمپنی، OKX مبتدیوں اور ماہرین کی ضرورتیں ایک ہی طرح سے پوری کرنے کے لیے پروڈکٹس کا ایک جامع مجموعہ فراہم کرتی ہے، بشمول:
- OKX والٹ: دنیا کا سب سے طاقتور، محفوظ اور ہمہ گیر کرپٹو والٹ جو صارفین کو 50 سے اوپر بلاک چین تک رسائی دیتا ہے جبکہ انہیں خود اپنے فنڈز کی تحویل رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ والٹ میں MPC ٹیکنالوجی شامل ہے جو صارفین کو آزادانہ طور پر اپنے والٹ تک رسائی آسانی سے بحال کرنے، روایتی، ‘تحریر کردہ’ سیڈ فریزز کو ہٹانے کی اجازت دیتا ہے
- DEX: ایک کراس چین غیر مرکزیت یافتہ ایکسچنج جو قریب 200 دیگر DEXs کو اکٹھا کرتا ہے، نیز 200,000+ کوائنز 10 سے زائد بلاک چین پر دستیاب ہیں۔
- NFT مارکیٹ پلیس: متعدد چین والا، صفر فیس NFT مارکیٹ پلیس جو صارفین کو OpenSea, MagicEden, LooksRare اور Blur سمیت اعلی درجے کے سبھی ساتوں مارکیٹ پلیس کی NFT فہرستوں تک رسائی دیتا ہے۔
- Web3 DeFi: ایک طاقتور DeFi پلیٹ فارم جو سبھی 15 چین پر 80 پروٹوکولز پر کمائی اور تعاقب کا تعاون کرتا ہے۔
OKX دنیا کے کئی ایک سرفہرست برانڈز اور ایتھلیٹس کے ساتھ شراکت کرتا ہے، بشمول: انگلش پریمئر لیگ چمپیئنز مانچسٹر سٹی F.C.، میک لارین فارمولا 1، دی ٹرائبیکا فسیٹول، اولمپیئن اسکاٹی جیمز، اور F1 ڈرائیور ڈینیئل ریکیارڈو۔
اختراعی ٹیکنالوجی کے پروڈکٹس بنانے والے ایک قائد کے بطور، OKX بعینہ صورتحال کو چیلنج کرنے میں یقین رکھتی ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں ایک عالمگیر برانڈ کی مہم بہ عنوان سسٹم کو دوبارہ لکھنے کی ضرورت ہے کا آغاز کیا،جو موجودہ مرکزیت یافتہ نظاموں کی جگہ لینے کے لیے3 Web کے از خود زیر انتظام ٹیکنالوجی کی سربراہی میں ایک نئے نمونے کی حمایت کرتا ہے۔
OKX کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا ملاحظہ کریںhttps://www.okx.com/
اظہار لا تعلقی: یہ اعلان صرف معلوماتی مقاصد کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ یہ کوئی سرمایہ کاری، ٹیکس یا قانونی مشورہ فراہم کرنے کے ارادے سے نہیں ہے، نہ ہی اسے ڈیجیٹل اثاثے خریدنے، بیچنے یا روک کر رکھنے کی کوئی پیشکش مانا جائے۔ ڈیجیٹل اثاثے، بشمول اسٹیبل کوائنز میں اعلی درجے کا خطرہ ہوتا ہے، اس میں زبردست اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے اور یہاں تک کہ یہ بے کار بھی ہو سکتے ہیں۔ آپ کو اچھی طرح اس امر پر غور کرنا چاہیے کہ آیا ڈیجیٹل اثاثوں کی ٹریڈنگ کرنا یا انہیں روک کر رکھنا آپ کے مالی حالات کی روشنی میں آپ کے لیے مناسب ہے۔ براہ کرم اپنے مخصوص حالات کے بارے میں سوالات کے لیے اپنے لیگل/ٹیکس سرمایہ کاری کے پیشہ ور فرد سے رجوع کریں۔